Headlines

’میں صرف معاشرے کی خواہش کے لیے بچے پیدا نہیں کرسکتی‘

امریکہ میں بچے پیدا نہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور شرح پیدائش میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک ایسی خواتین کی شرح 45 فیصد ہو سکتی ہے جو بچے نہیں چاہتی ہیں۔ وائس اف امریکہ کی ارم عباسی نے ایسی ہی ایک خاتون سے گفتگو کی جو بچے پیدا کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کیوں؟…

.........مزید پڑھیئے

,حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اسرائیل حماس جنگ کو رکوانا ہوگا,

لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ڈاکٹر عدیل ملک کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا کے دیگر خطوں میں موجود جنگجو گروپ وہاں کی تجارتی راہداریوں پر حملے شروع کر سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حوثیوں کو حملوں سے روکنے کے لیے اصل تنازعے کے حل کے لیے کام کرنا ہو گا

.........مزید پڑھیئے

پرویز مشرف سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ ‘اب ڈر رہے گا کہ آرٹیکل چھ لگ بھی سکتا ہے’

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو برقرار رکھنے سے پاکستان میں آئین شکنی کا راستہ بند ہو سکتا ہے۔ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں، لہذٰا اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

.........مزید پڑھیئے

چمن سرحد بندش سے ٹرانسپورٹرز متاثر؛ ‘چند روز میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے’

بلوچستان کے شہر چمن میں مزدوروں اور تاجروں کی جانب سے لگ بھگ تین ماہ سے دھرنا جاری ہے جس سے ٹرانسپورٹرز شدید متاثر ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر آمدو رفت لے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ تاجروں کے دھرنے کے بارے میں بلوچستان حکومت اور ٹرانسپورٹ مالکان کا کیا کہنا ہے؟ جانیے مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔

.........مزید پڑھیئے

ٹیسٹ رینکنگ: وراٹ کوہلی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ نئی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔

.........مزید پڑھیئے

سلامتی کونسل کاحوثیوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ،بلنکن کا نتائج کے بارے میں انتباہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز یمن کے حوثیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور امریکی قیادت والی ٹاسک فورس کی جو بحری جہازوں کا دفاع کر رہی ہے واضح طور پر توثیق کرتے ہوئے کشیدگی میں اضافے کے خلاف خبردار کیا۔

.........مزید پڑھیئے

بلنکن اور فلسطینی صدرعباس میں انسانی امداد اور غزہ کے کنٹرول پر تبادلہ خیال

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا ہے  کہ بلنکن نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  امریکہ اسرائیل کے ساتھ  فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جس میں دونوں امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں۔

.........مزید پڑھیئے