Headlines

جبری کمشدگیاں، نگران حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی تو مظلوموں پر تنقید بھی نہ کرے

ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کے سیکٹری جنرل حارث خلیق کا کہنا ہے کہ گمشدہ افراد کا مسئلہ منتخب حکومت ہی حل کر سکتی ہے لیکن نگراں حکومت کو چاہیے کہ وہ مظاہرین کے مطالبات پر تنقید بھی نہ کرے

.........مزید پڑھیئے

بلوچ خواتین اور بچوں کا لاپتہ عزیزوں کی بازیابی کے لئےاحتجاج

سمی دین بلوچ نے بتا یا کہ ایک وفد ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے آیا، اُس نے ہمارے مطالبات کو نوٹ کیا اور کہا کہ وہ ُان پر حکومتی سطح پر بات کریں گے، لیکن بقول ان کے،” اُس کے بعد سے کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔”

.........مزید پڑھیئے

ایرانی وفد کا دورۂ پاکستان؛ ‘اسلام آباد اور تہران کے افغانستان سے متعلق خدشات مشترک ہیں’

ماہرین کے مطابق پاکستان اور ایران کو شدت پسندی کے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر افغانستان کی صورتِ حال اور وہاں مبینہ طور پر موجود دولتِ اسلامیہ (داعش) اور کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں اسلام آباد اور تہران دونوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

.........مزید پڑھیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کو نظر نہیں آتےسپیکر آزادکشمیر اسمبلی

جدہ (محمد اکرم اسد) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر  کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم دنیا کو نظر نہیں آتے،عورتوں، بچوں کو  بھی بے دردی سے ماراجارہا ہے۔ جدہ میں جموں و کشمیر اوورسیزکمیونٹی کی جانب سے ان  کے اعزاز میں دیئے گئے عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم  لوگ مقامی قوانین کااحترام…

.........مزید پڑھیئے

ٹورانٹو کے الفوز اسلامک سینٹر میں رضاکاروں کا اجتماعی کھانا

(ٹورانٹو: بابر شکیل)مقامی مسلم کمیونٹی کے رضاکاروں نے الفوز اسلامک سینٹر میں ایک تقریب ملاقات کا اہتمام کیا جس میں اسکاربرو کے مقامی رضاکاروں اور احباب نے گرمجوشی سے حصہ لیا – ملاقات کا اہتمام خالد خان صاحب نے کیا تھا جس میں شرکا نے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی۔۔ بعد ازاں مختلف سب نے اجتماعی طعام اور ھمیشہ کی طرح بذرگ ساتھی…

.........مزید پڑھیئے

سینیٹ میں قرارداد کی منظوری، الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

پاکستان کے ایوانِ بالا کے رکن سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اب اس پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد کی بنیاد پر عام انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دی ہے۔

.........مزید پڑھیئے

پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل

پاکستان کو بابر اعظم اور فخر زمان کی جارحانہ بلے بازی بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست سے نہ بچاسکی۔ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 21 رنز سے جیت کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

.........مزید پڑھیئے