Headlines

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر نئے قانون کی تیاری شروع وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ مل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن بل کی تیاری کے کام کا آغاز ہوگیا، جس سے خواتین، بچوں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں نئے آغاز کے لئے وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ دے دیا ہے، اس بل سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں پیش آنے والے مسائل کے حل نکالنے میں مدد ہوگی۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق بل سے انتہاء پسندانہ رویوں اور دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ذرائع کا کہا ہے کہ قانون سازی کا مقصد ایسا سازگار ماحول اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانا ہے جس میں سوشل میڈیا کمپنیز بھرپور انداز میں کام کر سکیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بھی ضروری قانون سازی کی جائے گی۔اس بل سے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے، ڈارک اور ڈیپ ویب کے ذریعے ہونے والے جرائم کے خاتمے، گستاخانہ مذہبی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے حوالے سے بھی بڑی مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں اور اقلیتوں سے متعلق مواد ہٹانے اور سائیبر سپیس سے متعلق حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں پیش رفت ہوگی، وزارت آئی ٹی نے تجاویز اور پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کیلئے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی۔

Leave a Reply