سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے والے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو   پیپلز پارٹی نے پارٹی سے نکال دیا

کراچی ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا۔ آج نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی سے نکال دیا گیا، بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی…

.....مزید پڑھیئے

پاکستان ایران کشیدگی؛ ‘آںے والے چند دن اہم ہوں گے’

امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق کہنا ہے کہ آنے والے چند دن اہم ہوں گے۔ ان کے بقول دونوں ملکوں کے درمیان حالات معمول پر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔

.....مزید پڑھیئے

امریکی انتظامیہ کی پاکستان پر ایرانی حملے کی مذمت

جب سے ایران نے پاکستان کی حدود میں فضائی کارروائی کی ہے، امریکہ میں مختلف سطحوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ صدر بائیڈن نےخود اس معاملے پر بات کی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیرجان کربی کا تفصیلی ردعمل سامنے آیا ہے۔ اور اسی طرح محکمہ خارجہ بھی اس پر بات کر تا رہا ہے۔

.....مزید پڑھیئے

امریکی انتظامیہ کی پاکستان پر ایرانی حملےکی مذمت

 امریکی صد ر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ اس ہفتے ایران  اور پاکستان کے درمیان  جھڑپوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو  خطے میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا جب کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا۔

.....مزید پڑھیئے

حوثی باغیوں پر امریکی پابندیوں کا یمن کے عوام پر کیا اثر ہو گا

بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ان پابندیوں کے اطلاق کے بعد وہ حوثیوں کے خلاف مالی تعزیرات عائد کریں گے، لیکن اس سلسلے میں یہ خیال رکھا جائے گا کہ اس کا نقصان یمن کے تین کروڑ 20 لاکھ باشندوں کو نہ ہو جن کا شمار دنیا کی غریب ترین کمیونٹی میں ہوتا ہے۔

.....مزید پڑھیئے

حوثی باغی کون ہیں؟ امریکہ ان پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

امریکہ نے اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر یمن میں مختلف جگہوں پر ائر سٹرائکس کی ہیں، جن میں یمن پر حکومت کرنے والے حوثی باغیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حوثی باغی کون ہیں اور امریکہ ان پر حملے کیوں کر رہا ہے؟ جانتے ہیں ملک عمید کی اس ویڈیو میں

.....مزید پڑھیئے

ایران کے بلوچستان میں جیش العدل کے 2 اڈوں پر حملے، پاکستان کی شدید مذمت

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں جیش العدل کے دو ہیڈ کوارٹرز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ جیش العدل کیمپ پر پنجگور رائفلز کے علاقے سبز کوہ، چیدگی سیکٹر میں ہوا۔

.....مزید پڑھیئے

‘آٹھ فروری کو مخالفین کو جھٹکا لگنے والا ہے، ہمارے پاس پلان سی بھی ہے’

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘لندن پلان’ کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، نو مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

.....مزید پڑھیئے