Headlines

سعودی عرب نے ہر مشکل میں ساتھ دیا  تحریک آزادی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے:سردار یعقوب 

 جدہ ( محمد اکرم اسد ) سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ،ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز ہمارے دور میں بنے جو کہ کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم ترین کام ہے جہاں اس وقت پاکستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے طلبا کی ایک بڑی تعداد اعلی تعلیم حاصل کررہی ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے، سیاحت کے لیے بھی آزادکشمیر ایک بہترین مقام ہے جہاں سیفٹی اور سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں.

ان کاکہناتھاکہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں ، کشمیر کے حوالے سے ہمیں کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے ،تارکین وطن آزاد کشمیر کے سفیر ہیں بیرون ملک رہنے والے مسئلہ کشمیر کے حوالے سےکردار ادا کریں مڈل ایسٹ میں رہنے والے کشمیری اوور سیز کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی دی جائے اور اس کے حوالے سے تارکین وطن کشمیری اور پاکستانی اور میڈیا مل کر بھر پور آواز اٹھائیں.

سابق صدارتی مشیر اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار عنایت اللہ عارف نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے اوورسیز کی سہولیات کے لیے کبھی سوچا ہی نہیں گیا وہ ایک موبائل اپنے استعمال کا پاکستان کی سرزمین پر نہیں رکھ سکتے. ووٹ کا مطالبہ کرنے کی بجائے ہمیں اسمبلی میں حق نمائندگی ملنا چاہیے تاکہ ہم اوورسیز کی بات اور ان کے مسائل اسمبلی کے فلور پر اجاگر کرکے ان کے حل کے لیے قانون سازی کر سکیں.

سردار یعقوب نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستانیوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کئے اور اس وقت لاکھوں کی تعداد میں کشمیری اور پاکستانی محنت کش سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں اور سالانہ اربوں کا زرمبادلہ اپنے ملک بھیج رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیاہم پوری قوم کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ  اداکرتے ہیں، وہ یہاں چیئرمین جے کے سی او سردار وقاص عنایت اللہ عارف اور وائس چیئرمین جے کے سی او سردار مہتاب سرور کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
افطار ڈنر میں چیدہ چیدہ شرکاء میں سردار عبداللطیف عباسی، سردار اقبال یوسف، چوہدری تصور، سردار اشفاق، چوہدری خورشید متیال، راجہ شمروز، عمران اکرم، سردار بشارت، سردار آصف، اکرم گجر، چوہدری اظہر وڑائچ اور کثیر تعداد میں بلوچ سے تعلق رکھنے والے احباب تھے۔

Leave a Reply