Headlines

سعودی لباس پہنے روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت ہنگامہ برپا کمپنی نے معافی مانگ لی

ریاض (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ربوٹس نے انسانوں کی جگہ لینا شروع کردی ہےاور اب سعودی لباس پہنے ایک روبوٹ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ، اس کی وجہ اس روبوٹ کی خاتون رپورٹر کیساتھ شرمناک حرکت ہے جوکیمرے نے قید کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسی تقریب میں ایک روبوٹ موجود ہے جس نے سعودی روایتی لباس زیب تن کررکھا ہے اور خاتون رپورٹر جیسے ہی اس کے قریب پہنچ کر کیمرے کی طرف دیکھ کر کچھ بولنا شروع کرتی ہے تو وہ روبوٹ نامناسب حرکت کرتا ہے جو دوسرے کیمرے میں ریکارڈ ہوجاتا ہے اور پھر یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کسی نے شیئرکردی۔

آرٹی ای اردو نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ سعودی روبوٹ کی طرف خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کی حرکات  ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد روبوٹ بنانے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ حرکت ایک ٹیکنکل گلیچ کی وجہ سے ہوئیں، خاتون رپورٹر سے معذرت کر لی گئی‘‘۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ممکنہ طورپر اس روبوٹ میں سنسر تھا اور خاتون اس قدر قریب پہنچی تو  ہاتھ ملانے یا جوابی ردعمل کے لیے روبوٹ نے اپنے ہاتھ کو حرکت دی  لیکن خاتون رپورٹر کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے اس کے جسم سے چھو گیا، وہ ایک مشین ہے لیکن اس کے آپریٹر نے خاتون رپورٹر کو پہلے ہی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کرنی چاہیے تھی ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے ہاتھ ہلا کر موجودگی کا احساس دلاتا ہو لیکن اس حرکت کے کیمرے میں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے اسے ہراساں کرنے سے تشبیہہ دیدی گئی ۔ 

 

Leave a Reply