Headlines

 پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کریں گے :پاکستان قونصلیٹ دبئی 

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان قونصلیٹ دبئی میں حال ہی میں تعینات ہونے والے قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر محمد صالح، قونصلر ویزہ نبیل راشد، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عمران شاہد، جنید مرتضیٰ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام شارجہ کے ریسٹورنٹ میں کیا گیا، میزبان حاجی محمد یاسین اور سہیل خاور تھے،ہیڈ آف چانسری اینڈ وائس قونصلر رحیم اللہ خان کے علاوہ چودھری محمد خالد صدر پاکستان مرکز شارجہ، افتخار ہمدانی، ساجد چیمہ، محمد امجد ، ملک شہزاد، عرفان طور، اسد شفیق کے علاوہ ارشد انجم، خالد ملک، ارشد رانا، منظور بھٹی، خالد محمود گوندل ،زمرد بونیری، حافظ زاہد، سبط عارف، راجہ عرفان، سید مدثر خوشنود، عنصر اکرم ، عبدالرحمن رضا، سجاد احمد، رضا عابدی، راجہ اسد، طارق ندیم، کاشان تمثیل ہاشمی، امجد قاسمی،احمد قریشی سارنگ، عارف شاہد، جمیل احمد اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی،قونصل جنرل حسین احمد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانیوں کے لئے قونصلیٹ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، پاسپورٹ تجدید کے سلسلہ میں جو تاخیرہو رہی تھی اب اسے حل کر لیا گیا ہے، مییتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے قونصلیٹ کے افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے، میں پہلے بھی دبئی قونصلیٹ میں خدمات سر انجام دے چکا ہوں ،میرا کمیونٹی سے رابطہ ہے، صحافیوں کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کریں گے ، پریس قونصلر محمد صالح نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج ہر سطح پر اجاگر کریں گے، پریس سیکشن صحافیوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کر ے گا،کمیونٹی ویلفیئر اتاشیزعمران شاھد و جنید مرتضی ٰنے کہا کہ پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے، آپ مسائل کی نشاندہی کریں،ہم انشاءاللہ پورے جذبے سے حل کریں گے، چودھری خالد حسین اور افتخار ہمدانی نے بھی پاکستان کے مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا اورکہا کہ ہم قونصلیٹ کے ساتھ ہیں، تعاون اور مدد کے لئے حاضرہیں، رحیم اللہ خان اور نبیل راشد نے بھی کہا کہ ہم ہر وقت خدمت کے لئے بیٹھے ہیں۔

Leave a Reply