Headlines

معراج النبیﷺپر شارجہ میں محفل حمدو نعت کا اہتمام

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان محفل حمد و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تقریب میں مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر اور عالم دین علامہ طاہر تبسم قادری پرنسپل تعلیمات نبویہ لاہورنے خصوصی شرکت کی۔ علامہ طاہر تبسم قادری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور حسن اخلاق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپﷺ کے اخلاق حسنہ پوری انسانیت کے لئے نمونہ ہیں، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پوری دنیا بہتری کی طرف بڑھ سکتی ہے، ہم اسے مینارہ بنا کر اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں، نوجوان نسل کو گمراہی کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے والدین اپنے بچوں کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات اور آداب سکھائیں، محفل  زیر صدارت خالد حسین چودھری ہوئی جس میں معروف نعت خوان حضرات ابوبکر سلطانی، قاری محمد افضال انجم، محمد عظیم رفاعی، محمد اکرم شہزاد، محمد علی قادری، فراز احمد صدیقی، سرفراز مغل، اللہ رکھا مغل، شفقت علی قادری اور دیگر نے حضور اکرمﷺ کی  شان اقدس میں ہدیہ نعت پیش کیا، پروگرام کے اختتام پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری نے مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر علامہ طاہر تبسم قادری کو خصوصی شیلڈ پیش کی، تقریب کے اختتام پرعالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Leave a Reply