Headlines

تارکین وطن کارکنوں کیلئے ابوظہبی ڈائیلاگ شروعپاکستان کی نمائندگی سفیرفیصل نیازترمذی نے کی ماہرین کی رپورٹس کل ساتویں وزارتی مشاورتی اجلاس میں پیش کی جائیں گیکمیونٹی ویلفیئر اتاشی 

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان نے گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے لیبر مائیگریشن کوریڈور کے اندر ایک جامع سماجی تحفظ کا نمونہ وضع کرنے ، تارکین وطن کارکنوں کو ان کی باوقار واپسی اور دوبارہ انضمام کے لئے ان کے متعلقہ آبائی ممالک میں ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی تجویز دی ہے،پاکستان نے ابوظہبی ڈائیلاگ کے مستقل سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرنے کے عزم پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اورابوظہبی ڈائیلاگ ADD کے رکن ممالک کے سرکاری نمائندوں کے لئے پالیسی ہدایات مرتب کرنے میں ایڈوائزری کمیٹی ، ماہرین اور محققین کے کردار کو سراہا،قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں (ADD) ابوظہبی ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی کی جس میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جنید مرتضیٰ پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی نے کہا کہ یہ فورم مزدوروں کی نقل مکانی کی سب سے بڑی عارضی راہداریوں میں سے ایک میں محفوظ، منظم اور باقاعدہ مزدور تحریک کے حوالے سے بامعنی گفتگو اور مکالمے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ ابوظہبی ڈائیلاگ کثیر جہتی تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جس میں رہنماو¿ں، پالیسی سازوں، ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ باہمی ربط کو فروغ دینے، تعاون کو بڑھانے اور عارضی مزدوروں کی نقل مکانی سے متعلق دیرپا حل کے لئے خیالات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لئے ایک طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ 
کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ابوظہبی ڈائیلاگ ADD میں ہونے والی بات چیت سے چیلنجز سے نمٹنے اور تارکین وطن کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی اورمتعلقہ ممالک کو عارضی مزدوروں کی نقل مکانی سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی CWA نے بتایا کہ چیئر اور سیکرٹریٹ نے ماہرین کی مدد سے رپورٹوں کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے جو کل ساتویں وزارتی مشاورتی اجلاس میں وزراءکو پیش کی جائیں گی۔

Leave a Reply