Headlines

ایرانی بحریہ نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

آئل ٹینکر سوئز راجن اب نئے نام سینٹ نکولس سے رجسڑڈ ہے اور ایک یونانی کمپنی ایمپائرنیویگیشن  کی ملکیت ہے۔ ایتھنز میں قائم اس جہاز راں کمپنی نے اپنے ایک بیان میں جہاز سے رابطہ ٹوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے عملے میں 18 فلپائنی اور ایک یونانی شہری تھا۔

.........مزید پڑھیئے

امریکہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کام کر رہا ہے : انٹنی بلنکن

قاہرہ ، بلنکن کے سات روزہ سفارتی مشن کا آخری اسٹاب تھا ۔ یہ دورہ غزہ کی جنگ کو محدود رکھنے ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد بڑھانے ، عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور حماس عسکریت پسندوں کے پاس موجود باقی یرغمالوں کی رہائی کے حصول پر مرکوز تھا۔

.........مزید پڑھیئے

امریکی صدارتی انتخابات میں آئیوا کاکس کی تاریخی اہمیت کیا ہے؟

امریکہ میں صدارتی دوڑ کے لیے پارٹی سے نامزدگی کی مہم میں جنوری میں میں آئیوا کاکس سے تیزی آجاتی ہے۔ اور ری پبلکن پارٹی کا یہ کاکس 15 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے۔ آئیوا کاکس کیا ہے، اور اس کی امریکہ کے صدارتی انتخاب میں تاریخی اہمیت کیا ہے، جانتے ہیں اس رپورٹ میں

.........مزید پڑھیئے

’میں صرف معاشرے کی خواہش کے لیے بچے پیدا نہیں کرسکتی‘

امریکہ میں بچے پیدا نہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور شرح پیدائش میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک ایسی خواتین کی شرح 45 فیصد ہو سکتی ہے جو بچے نہیں چاہتی ہیں۔ وائس اف امریکہ کی ارم عباسی نے ایسی ہی ایک خاتون سے گفتگو کی جو بچے پیدا کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کیوں؟…

.........مزید پڑھیئے

,حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اسرائیل حماس جنگ کو رکوانا ہوگا,

لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ڈاکٹر عدیل ملک کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا کے دیگر خطوں میں موجود جنگجو گروپ وہاں کی تجارتی راہداریوں پر حملے شروع کر سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حوثیوں کو حملوں سے روکنے کے لیے اصل تنازعے کے حل کے لیے کام کرنا ہو گا

.........مزید پڑھیئے

پرویز مشرف سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ ‘اب ڈر رہے گا کہ آرٹیکل چھ لگ بھی سکتا ہے’

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو برقرار رکھنے سے پاکستان میں آئین شکنی کا راستہ بند ہو سکتا ہے۔ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف وفات پا چکے ہیں، لہذٰا اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

.........مزید پڑھیئے

چمن سرحد بندش سے ٹرانسپورٹرز متاثر؛ ‘چند روز میں کروڑوں کا نقصان ہوا ہے’

بلوچستان کے شہر چمن میں مزدوروں اور تاجروں کی جانب سے لگ بھگ تین ماہ سے دھرنا جاری ہے جس سے ٹرانسپورٹرز شدید متاثر ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر آمدو رفت لے لیے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ تاجروں کے دھرنے کے بارے میں بلوچستان حکومت اور ٹرانسپورٹ مالکان کا کیا کہنا ہے؟ جانیے مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔

.........مزید پڑھیئے