Headlines

سام سنگ نے اپنے 2 نئے موبائل فونز متعارف کروا دیئے قیمت کتنی ہے اور اضافی فیچر کونسے دیئے گئے ہیں؟ جانئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی کوریا کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کا فون سی 55 متعارف کرادیاہے لیکن دیگر ممالک میں اسی فون کو ایف 55 کے نام سے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ 

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی سی 55 یا ایف 55 میں کمپنی کی جانب سے  6.7 انچ کا ڈسپلے جبکہ اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم  دیا ہے جو کہ صارفین کیلئے ایک شاندار تجربہ ثابت ہو گا۔فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی سکرین و کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔فون میں پانچ ہزار ایم اے ایچ کی طاقتو ر بیٹری نصب کی گئی ہے جسے چار ج کرنے کیلئے 45 واٹ کا فاسٹ چارجر ساتھ دیا جارہاہے ۔فون کے بیک پر تین اور فرنٹ پر ایک کیمرہ دیا گیاہے ۔

سام سنگ گلیکسی سی 55 یا ایف 55 کے بیک پر دیے گئے تین میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔اسی طرح فون کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اس میں متعدد لینسز اور فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔کمپنی نے ابتدائی طور پر فون کو چند ممالک میں پیش کیا ہے اور اسے کہیں سی 55 تو کہیں ایف 55 کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے۔

فون کے 4 جی بی ماڈیول کو پاکستانی 88 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ریم ماڈیول کو پاکستانی ایک لاکھ 8 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply