Headlines

او آئی سے کے ہیڈکوارٹر جدہ میں یوم یجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کے ذریعے شرکاء (جس میں اسلامی ممالک کے نمائندے شامل تھے ) کے ذریعے بھارتی مسلح افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا تھا فلم میں وزیر اعظم  انوار الحق کاکڑ اور سپہ سلار  عاصم منیر کے کشمیر کے مسئلے پر تقاریر بھی دکھائی گیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر جدہ میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ،قونصل جنرل خالد مجید، او آئی سی میں پاکستانی سفیر سید محمد فواد شیر سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین شریک تھے, اس کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوئے ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظام افسوس ناک ہیں ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ روکا جائے اور مسلہ کشمیر کو اقوام کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اسلامی تعاون تنظیم کی شاندار عمارت میں بڑے پیمانے پر  پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی  اور  او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی کشمیر کی حمائت پر تقریر کو تالیوں کی گونج میں سراہا۔

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی میں پاکستان کے مستقل سفیر سید محمد فواد شیر کا کہنا تھا کہ بھارت فاشسٹ ریاست ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر رکھا ہے اور گزشتہ 76 سالوں سے کشمیریوں پر مختلف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے مسلہ کشمیر کے حل تلک دنیا کے ہر اہم پلیٹ فارم پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے 76 سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی مانگ رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسلہ کشمیر کو حل کروائے اور ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں.

Leave a Reply