Headlines

پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے دعوت سحور نومنتخب حکومتی عہدیداروں کو مبارکباد

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے پارٹی عہدیداروں اور ممبران کے اعزاز میں دعوت سحور کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے منعقدہ دعوت سحور میں لیگی عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت پاکستان کو جہاں معاشی بحران سے نکالے گی وہیں ملک کو دیگر مسائل سے نکال کر بہتری کی جانب گامزن کرے گی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے انہیں حل طلب بنائے گی اور اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے اندر بھی سہولیات فراہم کرے گی جس سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ مزید دلجمی کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کر سکیں گے۔
 شرکاء نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ لیگی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام کی بہتر انداز میں خدمت کر رہی ہیں۔

 دعوت سحور سے شیخ سعید احمد، محمودالحق ڈوگر، چوہدری سجاد علی، مخدوم امین تاجر، ڈاکٹر محمود احمد باجوہ سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave a Reply