Headlines

سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور کی سپین کے ممبران اسمبلی سے ملاقات دو نوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تبادلہ خیال

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل  ) پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نےسپین کی قومی اسمبلی کے ممبران اگناسیی کنیسا اور مرسے پریا سے اہم ملاقات کی جس دوران دو نوں ملکوں کے  باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے پر  سپین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشلسٹ پارٹی نے ہمیشہ غیر ملکیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی کوشش کی ہے ،  پاکستان اور سپین کے تعلقات پہلے بہت بہتر ہوئے ہیں جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ  پاکستانیوں کو مقامی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہے تاکہ وہ اپنے مسائل کا حل تلاش کرسکیں ۔

 انہوں نے سوشلسٹ پارٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نےکمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے  سفیر پاکستان شجاعت راٹھور نے حافظ عبدالرزاق کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کو  خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے بعد سفیر پاکستان کی جانب سے ہسپانوی مہمانوں کو پاکستانی اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے ۔

Leave a Reply