Headlines

رشتوں کے لیے ڈیٹا اکٹھا کر نیوالی ایپ اور ویب سائٹ پر پابندی عائد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انفارمیشن سکیورٹی بورڈ نے رشتےکروانے کے بہانےسول ملازمین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا ڈیٹا جمع کرنےوالی ویب سائٹ اور سوشل میڈ یا ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

این ٹی آئی ایس بی نےسوشل میڈ یا ایپ’’ رشتہ‘‘اورویب سائٹ’’ شادی ، او آر جی ، پی کے‘‘ کو بین کر دیا ، این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے جاری ایڈوائزری کےمطابق دشمن ایجنسیاں سوشل میڈ یا ایپ رشتہ اور شادی ویب سائٹ کے ذریعے سول ملازمین اور سکیورٹی فورسزاہلکاروں کی معلومات حاصل کرنے میں ملوث ہیں ۔ایڈوائزری کے مطابق دیگر تمام رشتے کروانے والی ایسی تمام ایپس اور ویب سائٹس پر سکیورٹی چیک لگائے جائیں۔جن سکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ رشتہ ایپ ڈاؤن لوڈکی ہے وہ فوری طور پر اپنے سینئر افسران اور متعلقہ انتظامی و قانونی شعبہ کور پورٹ کریں۔

Leave a Reply