Headlines

پاکستان میں فائیو جی سروس رواں برس کب سے شروع کر دی جائے گی؟ جانیے

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )پاکستان میں فائیو جی سروس  رواں برس کب سے شروع کر دی جائے گی؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ "جنگ ” میں شائع ہونیوالی اہم رپورٹ کے مطابق  ملک بھر میں فائیو جی سروس رواں سال جولائی تا اگست کے درمیان شروع کر دی جائے گی اور 300 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

 ایک ویڈیو پیغام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ لانچ سے قبل فائیو جی سروسز کیلئے آپٹک فائبر نیٹ ورک کو بڑھانا تھا، اس وقت ملک بھر میں تقریباً 56 ہزار ٹاورز میں سے صرف 6؍ ہزار موبائل ٹاورز آپٹک فائبر کیبلز سے منسلک ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ٹی کے شعبے کے فروغ اور اس کی برآمدات میں اضافے کیلئے مقرر کردہ 15 میں سے 13 اہداف نگراں حکومت نے پانچ ماہ میں کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے ہیں۔ حکومت پاکستان میں پرزہ جات تیار کرنے اور مقامی طور پر تیار کردہ فونز کو درآمدی فونز کے مقابلے میں سستا بنانے کے منصوبے کا اعلان بھی کرے گی۔ پاکستان 191 ملین سیلولر کنکشن کے ساتھ دنیا میں سیلولر صارفین کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہے تاہم زیادہ تر فونز درآمد کیے جاتے ہیں، لہٰذا پاکستان میں فونز بنانے اور انہیں برآمد کرنے کیلئے ایک صنعت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply