Headlines

سپین جیل میں قید تین افراد کے قاتل پاکستانی دلاور نے ساتھی قیدی کو بھی قتل کر دیا

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل ) جیل میں تین  ہسپانوی بہن بھائیوں کے مبینہ قاتل دلاور حسین چوہدری نے جیل میں قید دوسرے قیدی کو قتل کردیاہے, قتل کرنے کے بعد انٹرکام پر جیل حکام کو خود ہی قتل کی اطلاع دی۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق  اطلاع ملنے کے بعد جیل حکام نے الگ کوٹھڑی میں منتقل کردیا۔جیل حکام کے مطابق دونوں قیدیوں کے درمیان جھگڑے کا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا, جیل حکام جب موقع واردات پر پہنچے تو وہ شخص ہلاک ہوچکا تھا.

پاکستانی شہری دلاور حسین نے مبینہ طورپر50 ہزار یورو قرض واپس نہ کرنے پ تین بہن بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔

Leave a Reply