Headlines

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں فیملی ڈے اور خواتین کا دن منایا جائے گا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی لیڈیز فورم کی صدرڈاکٹرعا ئزہ علی خان  نے اعلان کیا ہے کہ  4 اور 5 فروری 2024 کو "The Parenting 360 Conference” کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک روزہ  "فیملی ڈے” اور ایک روزہ "خواتین کا دن” منایا جائے گا- یہ ایونٹ شرکاء کو علم اور حکمت عملیوں سے آراستہ کرے گا- ایونٹ میں شرکاء  کو والد ینیت کے چیلنجوں اور صحت مند بچوں کی پرورش کےبارے بتایا جائے گا-


بچوں کی نشوونما، نفسیات اور تعلیم کے بارے شیخ مفتی توقیر، سلمان آصف صدیقی، ڈاکٹر کنول قیصر اورعائشہ سلمان تقا ریر کریں گی- اس کانفرنس میں والدین کو وسیع موضوعات پر بصیرت اور عملی مشورے حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا جائے گا- ایونٹ میں والدین اور بچوں کے مضبوط تعلقات استوار کرنے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہنر مندی پیدا کرنا، جذباتی ذہانت کی پرورش، مثبت نظم و ضبط اور موثر مواصلت پر مذہبی نقطہ نظر سے گفتگوکی جائے گی- چاہے آپ نئے والدین ہوں، ایک تجربہ کار نگہداشت کرنے والے، یا دادا دادی، اس کانفرنس میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ ہے۔ تقریب میں دوسرے والدین کے ساتھ نیٹ ورک بنانے اور تجربات کا اشتراک کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا- پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی لیڈیز فورم نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں اور ا پنے بچے کے مستقبل میں سرمایہ کاری کریں اور بہترین والدین بننے کی طرف قدم بڑھائیں۔

Leave a Reply