Headlines

مجھے خوشی ہے کہ میں پڑھے لکھے با صلاحیت اور حقیقی صحافیوں کے درمیان ہوں قونصل جنرل حسین محمد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم (PJF) کی دعوت پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور پریس قونصلر محمد صالح نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) میں صحافیوں سے ملاقات کی-"گیسٹ ان ٹاؤن” میں ملاقات کا اہتمام پاکستان جرنلسٹس فورم نے کیا جس میں طاہر منیر طاہر، سعدیہ عباسی، مظفر رضوی، زمرد بونیری، حافظ زاہد علی، کاشان تمثیل ہاشمی، محمد ارشد انجم، امجد قاسمی، راجہ محمد نصیر، محمد عارف شاہد، عنایت الرحمن، اعجاز گوندل، عرفان بہادر، توقیر احم ، وحید عباس اور ڈاکٹر محمد نسیم صابرمیڈیکل ڈائریکٹرپاکستان میڈیکل سینٹر نے شرکت کی-

اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پڑھے لکھے، با صلاحیت اور حقیقی صحافیوں کے درمیان ہوں- PJF نے آج مجھے یو اے ای کے تجربہ کار، مایہ ناز، سینئر اور منجھے ہوئے صحافیوں سے بہ نفس نفیس ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر ملاقات کا موقع فراہم کیا ہے- PJF کا شکریہ ادا کرتے ھوئے قونصل جنرل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں رہنے والا ہر پاکستانی، پاکستان کا سفیر ہے اور ہم سب کو قومی فلاح کے اپنے مشترکہ مقاصد کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنا مشن کا بنیادی مقصد ہے جسے ہم بطریق احسن پورا کر رہے ہیں جبکہ قونصلیٹ  پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی- قونصل جنرل حسین محمد نے اس بات پر زور دیا کہ  یہ ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے طرز عمل کے ذریعے اپنی مادر وطن کی مثبت تصویر پیش کریں جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مقامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ قونصلیٹ صحافیوں کے تعاون سے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرے گی- انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے قونصلیٹ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں- پریس قونصلر محمد صالح نے PJF کی طرف سے خوش آمدید کہنے کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ وہ پریس آفس اور صحافیوں کے درمیان رابطہ کو مزید مضبوط کریں گے تا کہ مل جل کر پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کو دکھایا جا سکے- ملاقات کے دوران "گیسٹ ان ٹاؤن” میں صحافیوں نے قونصل جنرل سے مختلف النوع موضوعات پر کھل کر بات کی اور مسائل کے حل کے لئے اپنی تجاویز بھی دیں-

پاکستان میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نسیم صابرنے قونصلیٹ کی ٹیم کو PMC کا دورہ کروایا اور مختلف شعبے دکھائے-PMC میں  فلاحی بنیادوں پر مستحق مریضوں کو دی جانے والی  سہولیات اور خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا- اس موقع پرقونصل جنرل حسین محمد نے پی ایم سی میں رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی بے لوث خدمت  اور لگن کو سراہا۔

Leave a Reply