اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی ،وائٹ ہاؤس نے کانگریس کو نظرانداز کیوں کیا؟

صدر جو بائیڈن کی اپنی پارٹی کے سینیٹرز کا ایک گروپ، جس کی قیادت سینیٹر ٹم کین کر رہے ہیں، قومی سلامتی کے ضمنی فنڈنگ بل میں ایک شق میں ترمیم پر کام کر رہا ہے۔ یہ شق غیر ملکی فوجی مالیاتی پروگرام کے تحت اسرائیل کے لیے امریکی امداد کی نگرانی کے تقاضوں سے استثنیٰ فراہم کرتی ہے۔