Headlines

شعیب اختر کے اعزاز میں جدہ میں پاکستان قونصل جنرل خالد مجید کا پر تکلف  عشائیہ

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کے سابق کرکٹرشعیب اختر کے اعزاز میں جدہ میں پاکستان قونصل جنرل خالد مجید نے پر تکلف  عشائیہ دیا جس میں پاکستان کمیونٹی نے شرکت کی، عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے سوسائٹی میں کھیلوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھیل برادریوں اور قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے مملکت میں کرکٹ کھیل کے امکانات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اپنے کرکٹ کے تجربے کو سعودی عرب کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔شعیب اختر کے کرکٹ کیریئر کی منتخب جھلکیوں نے حاضرین کو مسحور کر دیا ، شعیب نے KAUST اور قونصلیٹ جدہ اور پاکستانی کمیونٹی کا ان کے لیے اور کرکٹ کے لیے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چئیرمین ژن جاو   نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں کمیونٹیز کو اکٹھا کر سکتی ہیں۔ ثقافتی مصروفیات کے لیے یونیورسٹی کی ڈائریکٹر محترمہ سمیعہ فلمبان اور جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر فیض زین العابدین نے بھی خطاب جیا، عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے قابل ذکر افراد، کاروباری شخصیات، سماجی کارکنوں اور یونیورسٹی انتظامیہ، کمیونٹی اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعیب اختر کوسٹ یونیورسٹی میں سرمائی افزودگی پروگرام کے کلیدی نوٹ سپیکر بھی ہوں گے۔ اس سے قبل بہت سے عالمی شہرت یافتہ کھیل، سائنس اور کاروباری رہنما کوسٹ یونیورسٹی میں کلیدی نوٹ سپیکر کے طور پر لیکچر دے چکے ہیں۔ عشایہ سے قبل شعیب اختر نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں پاکستانی طلباء کی ایک تقریب میں کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے  طلباء  کی کوچنگ کی، بلے بازی اور باؤلنگ کے رموز سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply