Headlines

پاکستان میں ایئر پورٹس پر مسافروں کودستیاب محکمانہ سہولیات کا فقدان ہے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا اعتراف

دبئی (طاہر منیر طاہر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ان کے مشاہدہ میں بھی یہ بات آئی ہے کہ پاکستان میں ایئر پورٹس پر آنے جانے والے مسافروں کو دستیاب محکمانہ سہولیات کا فقدان ہے،  لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولیات اور معلومات کے لئے OPF اور دیگر محکموں کی طرف سےجو معلوماتی ڈیسک لگائے گئے ہیں وہاں سٹاف نہیں ہوتا اور وہ معلوماتی مرکز خالی پڑے ہوتے ہیں جس سے آنے جانے والے مسافروں کو پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ اس مسلہ سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ پاکستان جاتے ہی اس مسلہ کو متعلقہ حکام کے سامنے لائیں گے اور متعلقہ محکموں کی حاضری لاہور ائیرپورٹ کے معلوماتی مراکز پر یقینی بنائیں گے تا کہ مسافروں کو سہولیات مل سکیں- ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دبئی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جس کا اہتمام  پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کیا تھا-
 گورنر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں  ڈاکٹربوعبداللہ، محمد راشد، اقبال داؤد، حنیف مرچنٹ، شبیر مرچنٹ، خرم خواجہ، میاں عمر ابراہیم، کامران اسحاق، راجہ سرفراز، چوہدری خالد حسین، صوفی فرحان نقشبندی، نوید احمد، مخدوم رئیس قریشی، سردار قیصر حیات ، ظہیر احمد  گجر، ظہیر عباسی، ڈاکٹر موسیٰ شیخ، کریم امیر علی، ڈاکٹر فردوس ، ڈاکٹر نور الصباح، ذیشان احمد، سرفراز گھمن، رانا طارق، ڈاکٹر شاہد کاہلوں، ڈاکٹر خالد شیخ، سید یاسر عباس، بابرعزیز بھٹی، نوخیز جاوید، نثار خٹک، ملک محمد اسلم، محمد ارشد بٹ، عرفان قمر، ذ والفقار علی مغل ، سمیع اللہ خان اخونخیل ، شفیق صدیقی، سید غضنفر نقوی، حامد زمان کائرہ، سید عاطف گیلانی، رائے سعید منج، رضوان عبداللہ، نوفل عالم، عائشہ منیر ہانس، حاجرہ شیریں  درانی، نجمہ جیلانی، نجمہ احسان، ڈاکٹر پوجا، رومہ بٹ، الینا ڈی بیکی، پروفیسر رابعہ اور دیگر خواتین نے شرکت کی-

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنی تقریر کے دوران  کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان اپنے ملک میں سرمایہ لگائیں تا کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں- انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں لہذا ہر کوئی اپنے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ کر سکتا ہے- اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کرانے کا وعدہ کیا- انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس اور ان کی ٹیم کی کار کردگی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خدمات کو سراہا- اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بزنس مینوں، صحافیوں اور پارٹی رہنماؤں کو ان کی گراں قدر خدمات پر  ایوارڈز بھی دیے گئے-

Leave a Reply