حق اور سچ کی جیت ہوئی سائفر کیس کے فیصلے پر یاسرامتیاز اعوان کا موقف آگیا

دبئی ( طاہرمنیر طاہر) بانی ممبر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، سابق صدر پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات یاسر امتیاز اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حق اور سچ کی جیت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا- یہ پی ٹی آئی  کے لئے بڑی ریلیف ہے- انہوں نے کہا کہ فیصلے نے پی ٹی آئی کے اس موقف کو ثابت کیا کہ سائفر  ایک جھوٹا کیس تھا، اس کیس کی روشنی میں پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف دیگر  تمام سیاسی اور انتقام پر مبنی مقدمات کو بھی ختم کیا جائے- اپنے بیان میں یاسر امتیاز اعوان نےکہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں بے پناہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ 
پی ٹی آئی امارات کے ایک سینئر کارکن چودھری جاوید اقبال نے کہا کہ مخالفین یہ کہتے تھے کہ سائفر نہیں کاغذ کا ٹکڑا لہرایا گیا  مگرجھوٹا کیس بنانے  سے کاغذ سائفر بن گیا اورخان غدار ثابت نہ ہو سکا، پروردگار نے  سرخرو کیا۔
‏ پاکستان تحریک انصاف امارات کے سرگرم رہنما محمدشاہد خان صدر ملاکنڈ ڈویژن ویلفیر ونگ نے کہا کہ 3  جون 2024 کا دن بیرونی اور اندرونی مداخلت کی شکست، ہماری فتح اور پاکستان کی حقیقی خودداری کا دن ہے، اللہ تعالیٰ  نے عدالت میں بھی ہمارے لیڈر کو سرخروکیا، حالیہ فیصلہ سے انصاف کا  علم بلند ہوا ہے  اور ثابت ہوا کہ سائفر کیس ایک عالمی مذاق اور بد دیانتی پر مبنی مقدمہ تھا جو غلط  ثابت ہوا- محمدشاہد خان نے مزید کہا کہ ہم حقیقی آزادی کیلئے پرُ امید ہیں اور حقیقی خوشی عمران خان کے جیل سے رہائی کے دن ہی ملے گی-
پی ٹی آئی ، یو اے ای ابو ظہبی کے سابق صدر محمد ثقلین مہرونے حالیہ عدالت فیصلہ کے بارے کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان کی بریت عمران خان کے موقف کی جیت ہے- اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر جیسے بے بنیاد کیس سے باعزت بری کر دیا۔ اس فیصلے نے عمران خان کے موقف پر مہر ثبت کر دی ہے اور عمران خان کے حقیقی آزادی بیانیہ کو ایک بار پھر سچ ثابت کر دیا ہے۔ عمران خان کے خلاف ایک ایک کر کے تمام کیس ختم ہونے سے یہ بھی ثابت ہو رہا ہے کہ تمام کیس بدنیتی کی بنیاد پر درج کروائے گئے تھے۔ محمد ثقلین مہرونے کہا کہ جلد ہی عمران خان عوام کے درمیان موجود ہوں گے اور پاکستان کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
 پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی سینئر لیڈر یاسمین کنول نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خصوصی کرم سے کپتان کوسائفر کیس میں سرخرو کیا ہے- انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان پر راتوں رات سینکڑوں مقدمات بنائے گئے وہ سرا سر زیادتی اور نا انصافی ہے- ہمارے محبوب لیڈرخان نے جس بہادری اور جوان مردی سے سخت اور نا مساعد حالات کا مقابلہ کیا ہے وہ لائق صد تحسین و آفریں ہے-  یاسمین کنول نےمزید کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان مضبوط ترین سیاسی لیڈر ہیں جس کا فیصلہ عوام الناس نے 8 فروری 2024 کو عام  انتخابات کے دوران دے دیا تھا- 

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading