مکہ مکرمہ(محمدعامل عثمانی) کراچی میں علم وادب کی نمایاں تنظیم بزم شعر وسخن کے انتخابات منعقد ہوئے ۔بزم شعر و سخن کا انتخابی ادارہ 32 رکنی مجلس مشاورت کے ممبران پر مشتمل ہے ۔ بزم کے دستور کے مطابق طاہر سلطان اپنی صدارت کی دو مدت مکمل ہونے کے بعد لگاتار تیسری بار منتخب نہیں ہوسکتے تھے، چنانچہ نئے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اراکین مشاورت بزم شعر و سخن نے کراچی شہر کے ادبی حلقوں میں معروف طارق جمیل کو بزم شعر و سخن کا نئے سیشن کے لئے صدر منتخب کرلیا ہے ۔ صدر کے انتخاب کے بعد سات رکنی مجلس منتظمہ کا بھی انتخاب ہوا جبکہ طاہر سلطان پرفیوم والا ، عبید ہاشمی، شیخ محمد عدیل جملانہ، اقبال آسی،حمود الرحمن ، تنویر سلطان باری اور محمد عمران احمد رکن منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل اختر، سرفراز عالم اور ڈاکٹر محمد بشیر لاکھانی بزم شعر و سخن کے تاسیسی رکن ہونے کی بنیاد پر مجلس منتظمہ کے رکن ہیں ،مکہ مکرمہ سے احباب مکہ پاکستانی گروپ نے طارق جمیل کو بزم و شعر سخن کراچی کے نئے صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز