Headlines

ڈاکٹر عقیل عباس جعفری کرن صدیقی اور فاطمہ شیروانی کے اعزاز میں   نشستمہمان اور مقامی شعراء نے  کلام سے لوگوں کو محظوظ کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) اردو ادب  کا جانا پہچانا نام شاعر، محقق اور حکومت پاکستان سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والy ڈاکٹر عقیل عباس جعفری  اور کرن صدیقی کو جرنلسٹ ہونے کے ساتھ نثر نگاری میں بھی ملکہ حاصل ہے- فاطمہ شیروانی نثر نگار ہونے کے ساتھ سیاحت کی دلدادہ بھی ہیں۔ 4کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں- گزشتہ دنوں پاکستان سے تشریف لانے والے ان تینوں مہمانوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت نشست کا اہتمام کیا گیا  جس میں یہاں کے مقامی شعراء ملک محمد عرفان، ماریہ آفتاب، ریحان عباسی، پرتیک،  عدنان منور،  آصف پیر زادہ، حسنین اورعائشہ شیخ عاشی کو بھی مدعو کیا گیا۔

عائشہ شیخ عاشی نے  انتہائی خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ تمام شعراء نے اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کر کے تمام شعراء کی حوصلہ افزائی کی۔ جن میں ڈاکٹر نور الصباح، یاسمین کنول، چوہدری عارف منہاس اور باسط شیخ شہزاد کے نام قابل ذکر ہیں۔

چوہدری خالد حسین نے ڈاکٹر عقیل عباس جعفری کو ان کی خدمات کے پیش نظر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ تقریب میں موجود مہمانوں اور شرکائے تقریب نے کہا کہ چوہدری خالد حسین  صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ  کی سرپرستی میں یہ ادارہ پاکستان کی ثقافتی و تہذیبی اقدار کا امین اور گہوارہ بن چکا ہے- یہاں ادبی نشستوں کا اہتمام کر کے اردو ادب کے لئے جس طرح  یہ ادارہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

پروگرام کے آخر میں صائمہ نقوی کلچرل ہیڈ پاکستان سوشل سینئر شارجہ نے تمام مہمانوں اور میڈیا کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔  ڈاکٹر نور الصباح نے    مہمانوں کے لئے عشائیہ کا انتظام کیا-

Leave a Reply