Headlines

رئیل اسٹیٹ کے  پرجوش افراد کی  ٹیم  ایک پلیٹ فارم پر, ملک یاسر امتیاز اعوان اور ڈاکٹرمنیر چوہدری نے افتتاح کردیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی اور دیگر امارات میں میں لوگوں کو رئیل اسٹیٹ کی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کرنے کے لئے بر دبئی میں رائل سگما رئیل اسٹیٹ متعارف کروائی گئی ہے جسے ملک شہزاد اوراسلم سرکانی چلا رہے ہیں-

رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں یہ ایک ایسا  اضافہ ہے جس کے تحت رئیل اسٹیٹ کے پیشہ ور افراد اور پرجوش افراد کی  ٹیم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے جو ملک شہزاد اوراسلم سرکانی کی زیر نگرانی لوگوں کی پسند کی پراپرٹی منتخب کرنے میں ان کی مدد کرے گی- رائل سگما رئیل اسٹیٹ کا افتتاح کرتے ھوئے ملک یاسر امتیاز اعوان اور ڈاکٹرمنیر چوہدری نے کہا کہ یہ کمپنی پراپرٹی تلاش کرنے والوں کے لیے سود مند ثابت ہوگی-

 رائل سگما رئیل اسٹیٹ کے افتتاح کے وقت عمر بلوچ، وسیم خادم، ملک یونس، عرفان زئی، ٹک ٹوکر عواد برادران، چا چا سیالکوٹی اورامان اللہ بزدار کے علاوہ بہت سے لوگ موجود تھے-

Leave a Reply