دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 31 ویں عریبین ٹریول مارکیٹ کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 31 ویں عریبین ٹریول مارکیٹ  کا انعقاد  6 تا 9 مئی 2024 ہوا- سہ روزہ عریبین ٹریول مارکیٹ ایگزیبیشن میں دنیا بھر سے 165 سے زائد ممالک نے شرکت کی-

اس ایگزیبیشن میں 2 ہزارسے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی اور بزنس کنٹریکٹس سائن کئے- گزشتہ سال 2023 میں کئی سال کی غیر حاضری کے بعد پاکستان نے بھی (ATM) میں شرکت کی اور متعدد پاکستانی نمائش کنندگان نے اپنے اپنے سٹال لگائے- اس موقع پر پاکستانی سٹالز پر بہت سے غیر ملکی  وزیٹرز نے وزٹ کیا اور پاکستانی ٹورازم میں دل چسپی کا اظہا ر کیا- اس سال عریبین ٹریول مارکیٹ (ATM) کے موقع پر پاکستان نے شرکت نہیں کی، جس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی- بزنس کنٹریکٹس بنانے کے لئے عریبین ٹریول مارکیٹ ایک بہترین موقع ہے جس سے پاکستان کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تھا لیکن نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر (ATM) میں پاکستان کی عدم حاضری رہی-

 پاکستان کی غیر حاضری پر ٹریول اینڈ ٹورازم دبئی کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ بابر شہزاد نے کہا کہ گزشتہ سال (ATM) میں پاکستان کی شرکت خوش کن تھی، جبکہ اس بار پاکستان کی عدم شرکت سے سخت مایوسی ہوئی- اگر پاکستان بھی اس ایگزیبیشن میں شرکت کرتا تو دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے بھی دیگر ممالک کے ساتھ بزنس کنٹریکٹس سائن ہو سکتے تھے- پاکستان کے لئے ٹورازم کو پروموٹ کرنے کا یہ بہترین موقع تھا جو گنوا دیا گیا- حافظ بابر شہزاد نے متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے سال (ATM) میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے- حالیہ ایگزیبیشن میں مشتاق احمد ڈائریکٹرخیبر ٹورز، محمد فہیم، فیصل شہزاد بھٹی نیو البراق ٹریول، شہزاد جاوید بھٹی، حبیب الرحمن طاہر عبیر ٹریول، عشرت علی خان، رافع علی خان اوسس پام ٹورازم، عازمین حج کی خدمات کے لئے علاء نبیل حسا نین ابو سعدہ الرکب الممیز لخدمات المعتمرين، ایمن السید محمد السید احمد البیان للحج والعمرة، ابراہیم جمال ابراہیم ابوسنه البیان للحج والعمره اور دیگر کئی کمپنیوں نے بھی شرکت کی-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading