Headlines

گورنر  سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کی ابوظہبی میں سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ میں شرکت 

دبئی (طاہر منیر طاہر) گورنر  سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے ابوظہبی میں سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ (AIM کانگریس) 2024 میں مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنرز اور  سٹاک ایکسچینج مارکیٹوں کے صدور کے گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔
گورنر  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے میکرو اکنامک چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے نقطہ نظر کا اشتراک کیا اور پاکستان کی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

Leave a Reply