Headlines

یوٹیوب نےصارفین کے لیے سروس میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیدیا

نیویارک (ویب ڈیسک) اگر آپ میں سے کوئی بھی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کا عادی ہے تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے کیونکہ گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں۔اسی طرح سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔

ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے لیکن نیا ڈیزائن کافی حد تک یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کمنٹس کی جگہ صارفین کے مواد کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading