دبئی (طاہر منیر طاہر) انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نے اپنے یوتھ ایمبیسیڈرز اور ڈونرز کے اعزاز میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی- دوران تقریب ممتاز فنکار اور سوشل ایکٹیوسٹ ثانیہ سعید نےانڈس کے فلاحی کاموں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا-
نامور انکولوجسٹ ڈاکٹر شمویل اشرف نے بچوں میں سرطان کی جلد تشخیص کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، پاکستانی بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام شرکا نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے فلاحی کاموں کی دل کھول کر تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب کے دوران بچوں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لۓ، خصو صاً پاکستان کے قومی ترانہ کی دھن پر حاضرین نے بہت داد دی۔