Headlines

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال

کیلی فورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز تقریباً ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئی ہیں۔

 میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔تاہم ،سوشل میڈیا ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ’’ڈاؤن ڈیڈکٹر‘‘پر فیس بک ڈاؤن ہونے کی 3لاکھ جبکہ انسٹاگرام ڈاؤن ہونے 20 ہزار شکایات موصول ہوئی۔
صارفین نے بتایا کہ ان کا فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو گیا تھا اور دوبارہ رسائی کی کوشش پر پاس ورڈ کو غلط بتایا جارہا تھا۔

Leave a Reply