ریاض:پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

ریاض ( وقار نسیم وامق) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سفارتی افسران سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اراکین نے شرکت کی ۔شرکا نےمقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا

دارالحکومت ریاض میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں ،ہم سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔تاہم کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading