Headlines

مسلم  لیگ( ن) کے لئے خواجہ عبدالوحید پال کی خدمات بے مثال تھیں تعزیتی اجلاس میں شرکا ء کا اظہار خیال 

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) متحدہ عرب امارات(یواے ای) کے سینئر نائب صدرخواجہ عبدالوحید پال مرحوم  کی یاد میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک  تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام  پی ایم ایل این، یو اے ای کے قائدین نے کیا تھا-

تعزیتی اجلاس میں پی ایم ایل این، یو اے ای کے عہدیداران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی- تعزیت کنندگان میں محمد غوث قادری، غلام مصطفیٰ مغل، محمد اکرم شہزاد، جان قادر، عرفان اقبال طور، عامر بشیر انجم، عدنان طور، چودھری صغیر احمد، چودھری شہباز غفار، ملک دوست محمد اعوان، راؤ اکبر ساقی، محمد نعیم، ملک شہزاد یونس، شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، رمضان شان، عارف عامر منہاس، غلام صدیق اعوان، راجہ محمد جمیل بنگیال، چودھری خالد بشیر، محمد علی قادری   اور عبدالوحید پال کے صاحبزادے شامل تھے ۔

اس موقع پر  قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم  لیگ (ن) کے لئے خواجہ عبدالوحید پال کی خدمات بے مثال تھیں- انہوں نے پارٹی کے لئے پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مثالی کام کیا ہے جبکہ خواجہ عبدالوحید پال کے انتقال سے پی ایم ایل این ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی  ہے اور پی ایم ایل این، یو اے ای کی سیاست میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی- تعزیتی اجلاس میں شریک تمام لوگوں نے عبدالوحید پال کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کیا، پسماندگان کے لئے دعائے صبر جمیل اور مرحوم خواجہ کے لئے دعائے مغفرت کی-

Leave a Reply