مسلم لیگ( ن) دبئی  نے  امارات میں پارٹی کاذ کو فروغ دینے کے لئے  تمام تر وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کرلیا

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) مسلم لیگ (ن )دبئی کے زیر اہتمام ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ( ن) دبئی امارات میں پارٹی کاذ کو فروغ دینے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، پی ایم ایل این دبئی یونٹ کو مزید فعال بنانے اور نئے ممبران کی شمولیت کے لئے نئے لوگوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور دبئی یونٹ میں شمولیت کےلئے ممبرشپ بھی کھول دی گئی ہے-

ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل این دبئی کے عہدیداروں نے ایک اجلاس میں کیا جس کا اہتمام مسلم لیگ( ن) دبئی کے صدر چودھری عامر سہیل گھمن اور سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کیا تھا- اجلاس میں درجنوں  پارٹی ورکرز نے شرکت کی- اجلاس میں پی ایم ایل این دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین، اظہر اقبال بھٹی، چوہدری عبدا لرزاق گجر،  ملک بشیر اعوان،  نائب صدر چوہدری ساجد ، حاجی فاضل مغل، اظہر محمود، ملک بلال نعیم، حسن بٹ، وقاص گھمن، نظیر تنولی،  سرفراز خان،  سلطانی شاہ،  راجہ وسیم ممبر، جہانزیب بوبی، محمد اویس اور اویس کھوکھر نے شرکت کی- اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی اور قائدین کے بیانیے کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور  اقدامات کئے جائیں، (ن) لیگ کے منشور کو گھر گھر پہنچایا جائےگا  تا کہ (ن) لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ ہو اور   ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جیتا جا سکے-

  راجہ محسن سلیم، حاجی ظہیر، ملک بشیراعوان،   اظہر، اور  آفتاب احمد بھٹی بھی جلد ہی انتخابی مہم کیلئے پاکستان روانہ ہو جائیں گے اور اپنے اپنے حلقہ میں ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ کے لئے کام کریں گے- اس موقع پر دبئی کی معروف کاروباری شخصیت آفتاب احمد بھٹی نے مسلم لیگ (ن) دبئی یونٹ میں شمولیت اختیار کی جس پر انہیں خوش آمدید کہا گیا- عامر سہیل گھمن اور میاں غلام محی الدین نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) دبئی نے امارات میں پارٹی کاز کو فروغ دینے میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے-

 شرکائے اجلاس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایک دوسرے کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر، مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اخلاق، تحمل اور برداشت کو اپنا شعار بنایا جائے گا- تقریب کے آخر میں مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال کے سانحہ ارتحال پر ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading