Headlines

انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیت کر ملکی معیشت کو بحال کرے گی: عدنان اقبال بٹ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ن) شارجہ کے صدر راشد فاروق، سنئیر نائب صدر چوہدری عظمت اللہ اور ریاض ریجن کے سنئیر نائب صدر چوہدری سجاد علی سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے جیت کر ملکی معیشت کو بحال کرے گی اور ترقی کا پہیہ ایک بار پھر سے گھومے گا اور عوام خوشحال ہونگے۔ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پاکستان پہنچے گی اور انتخابی عمل میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔

اس موقع پر صدر عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب بھی برسر اقتدار آئے انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور اب بھی وہ برسر اقتدار آکر پاکستان میں معاشی ترقی کو بحال کریں گے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

Leave a Reply