مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی )سفیر ڈینس فرانسس، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس وقت صدر ہیں ، نے گزستہ ہفتہ ایک بریفنگ میں ، غزہ کی پٹی ۔ یوکرین میں جاری جارحیت ، سوڈان میں پرتشدد واقعات ، ہیٹی میں اندرونی جھگڑے اور دوسری جگہوں پر تشویش کا اظہار کیا لیکن حیرت ہوئی کہ انہوں نے کشمیر کے تنازعہ کو بالکل ذکر نہیں کیا -کشمیرکمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگر اراکین بشمول سردار محمد اقبال یوسف ، عامر غنی میر ، نصراقبال سردار خان ، ڈاکٹر عارف خورشید ، جان گلزار ، شریف زماں ّ فضل الرحمن میمن انکے علاوہ جموں کشمیر کمیونیٹی او ورسیز کے صدر سرداروقاص عنایت اللہ نے اپنی مشترکہ بیان میں جنرل اسمبلی کے صدر کو یاد دلایا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو آسانی سے نظر انداز کر دیا ہے جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انکار نے ہندوستان اور پاکستان دونوں کو ایٹمی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے ماضی کے سیکرٹری جنرلوں کا حوالہ دیا جو ریکارڈ پر ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کی خاطر حل کرنے کی ضرورت پر ہمیشہ زور دیتی رہے ہیں۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز