پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل کے  بھتیجے محمد نبیل   ٹریفک حادثے میں جاں بحق

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات  کے ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل کے جواں سال بھتیجے محمد نبیل گوندل  ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے-

وقوعہ کے مطابق محمد نبیل گوندل موٹر سائیکل پراپنے گھر جا رہے تھے کہ جھیورانوالی (گجرات) کے قریب ان کی سواری سڑک پر جاتی ہوئی ایک  ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئے- مرحوم محمد نبیل گوندل کی عمرسولہ 16 سال اور وہ نویں کلاس کے طالب علم تھے-

  محمد نبیل گوندل کی اچانک حادثاتی وفات  پر پی جے ایف کے ارکان، امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اورخالد محمود گوندل کے دوست و احباب نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحوم محمد نبیل گوندل کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading