Headlines

خاندانوں کی رونق اویس الدین

خاندانوں کی رونق

کچھ لوگ خاندانوں کی رونق ہوا کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو افراد کو ایک خاندان بناتے ہیں سب کو جوڑ کر رکھتے ہیں اور جوڑنے کا انداز بھی بڑا نرالہ ہوتا ہے یہ موقع کی تلاش میں رہتے کہ کب کہاں اور کیسے سب کو اکھٹا کرنا ہے عید کی دعوت ہو گھر کی کوئی چھوٹی سی تقریب ہو تو ان ہی ہے اسرار/ حکم پروہ دعوت چند لوگوں سے پورے خاندان کی دعوت ہوجاتی ہے سب مل بیٹھتے ہیں کسی کی دکھ تکلیف ہو یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ سب کو اس طرف متوجہ کرتے ہیں یہ تمہارا بھائی بہن یا عزیر ہے اسکے ساتھ کھڑے ہوجاؤ

خاندان میں کوئی ایک مالی اعتبار سے کمزور ہوتو یہ ہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو سب کو زور دیکر ان سے انکی ذمیہ داری ادا کرواتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ غرض ہماری ہر قسم کی غفلت یا ذمیہ داری سے فرار کی کوشش کو ناکام بنادیتے ہیں کبھی پیار سے سمجھا کر کبھی ڈانٹ کر تو کبھی روٹھ کر۔۔۔۔۔

یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ بچپن میں آپ ان کے آدھے مصلے پر نماز ادا کرنا شروع کرتے ہیں ۔۔۔۔

یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے والدین کو توجہ دلاتے ہیں کہ اسکول کے ساتھ(عربی) قرآن کی تعلیم کا بدوبست بھی کرو۔۔۔

یہی لوگ آپ کو بچپن میں وہ خوبصورت پریوں کی کہانیاں سناتے ہیں جن سے شاید ہی کسی کا بچپن خالی ہو۔۔۔۔

آپ کو والدین کی ڈانٹ اور سختی سے بچانے کیلئے انکے سامنے چھوٹ موٹ آپ کو ڈانتے بھی یہی لوگ ہیں۔۔۔۔

یہی وہ لوگ ہیں جن سے آپ بچپن میں امی ابو کی شکایت لگاتے تھے کہ مجھے مارا یا ڈانٹا پھر کبھی آپ کی دل جوئی کیلئے یہ امی ابو کو تنبیہ کرتے یا کبھی آپ کو سمجھاتے کہ آپ کے بھلے کیلئے مارا یا ڈانٹا۔۔۔

یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے پاندان سے پان والدین کے سامنے بھی کھا لو تو یہ والدین سے خود نمٹ بھی لیتے ہیں ۔۔۔

آپ اسکول یا مدرسے سے مار کھاکر آئیں تو انہیں ہی اپنے دکھڑے سنا کر آپ کا دل ڈھنڈا ہوتا ہے ۔۔۔۔

میرا بچہ میرا لعل میرا بابو یہ الفاظ ان کی زبان سے جو سرور دیتے ہیں وہ کسی اور کی زبان سے شاید ممکن نہیں ۔۔۔۔

آپ کو کوئی کھلونا لینا ہو یا چیز کھانے کیلئے مقررہ جیب خرچی سے زیادہ پیسے درکارہوں ان کے پاندان میں رکھی رقم ہمیشہ آپ کیلئے حاضر رہتی۔۔۔۔۔

آپ کے جوان ہوتے ہی حق جماتے ہوئے انکا یہ کہنا کہ تیری دلہن میں لاؤں گی آپ کو عجیب خوشی کا احساس دلاتا ہے ۔۔۔

آپ کتنے ہی بڑے ہوجائیں کنتا ہی کما لیں جب ان سے ملاقات ہو تو دس کا نوٹ لازمی آپ کو ملے گا ۔۔۔۔

آپ کو ہزاروں پریشانیاں ہوں آپ پر لاکھ بوجھ ہو جب یہ آپ کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہیں اور دعاؤں سے نوازنا شروع کرتے ہیں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ہر دعا کے ساتھ آپ کے مسائل ختم ہو رہے ہوں ۔۔۔۔

پھر ۔۔۔۔ یہ لوگ اپنا سب کچھ آپ کے حوالے کرکے آپ کے کندھوں پر سوار اپنے رب کے حضور پیش ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔

اللہ پاک ہمارے بزرگوں کی مغفرت فرمائیں

All reactions: