پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ عوام کی سب سے بڑی طاقت ہے۔عوام ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ فرسودہ نظام سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام 8فروری کو ظالم قوتوں کا یومِ حساب بنادیں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ تمام قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں پر اپنا امیدوار میدان میں لائے گی۔کئی امیدوار کنفرم ہوچکے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدفائنل ٹکٹ کا مرحلہ کورٹیم کی مشاورت سے مکمل کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں دورے کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احمدندیم اعوان کا کہناتھا کہ کرپٹ قیادت اور ظالم وڈیرہ شاہی نظام نے سندھ کو تباہ اور عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ پیپلزپارٹی15سال سےاقتدار میں رہنے کے باوجود صحت،تعلیم اور صاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ نااہل اور کرپٹ ٹولے سے ملک کو آزاد کرنا ہے۔ پاکستان کی عوام محب وطن اور خدمت گزاروں کو پہچانتے ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھرپور انتخابی مہم شروع کرچکی ہے۔ مرد،وخواتین اور نوجوان کارکنان گھر گھر رابطہ مہم کو تیز کررہے ہیں۔ ہم اپنی کارکردگی، عوامی خدمات اور اہل،باصلاحیت ٹیم کی بنیاد پر ووٹرز کو قائل کررہے ہیں کہ محب وطن اور خدمت گزار قیادت ہی پاکستان کا مستقبل روشن کرسکتی ہے۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز