سپین میں طوفانی بارشوں سے202 ہلاک سینکڑوں افراد لاپتہ 

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں تین روز پہلے ہونے والی طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے ، ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد ابھی تک لا پتہ ہیں ۔
ان طوفانی بارشوں سےکئی علاقے زیرِ آب، سڑکیں، موٹروے، ریلوے کی پٹڑیاں تباہی کا شکارہو چکی ہیں،خصوصاً مشرقی شہر بالینسیا (Valencia) کے مضافاتی علاقے شدید تباہی کا شکار ہوئے ہیں۔ 

سپین کی افواج کی ایمرجنسی یونٹ اور دیگر امدادی اداروں کے ہزاروں اہلکار  امدادی کارروائیوں میں مسلسل مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading