پی آئی اے کے سبکدوش ہونیوالے سنیئر منیجر شیخ ارشد کے اعزاز میں بشیر احمد چوہدری کی جانب سے الوداعی تقریب

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ مینیجر شیخ محمد ارشد کے اعزاز میں نامور کاروباری شخصیت بشیر  احمد چوہدری کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آئی اے ریاض کے مینجر محمد بلال کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک تھیں۔

 اس موقعہ پر بشیر احمد چوہدری نے شیخ محمد ارشد کی پی آئی اے میں 32 سالہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ شیخ محمد ارشد نے اہنے عہدے کے ساتھ بھرپور انصاف کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو قومی ائیرلائن سے سفر کو یقینی بنانے پر ہمیشہ زور دیا اور کمیونٹی کو ائیر لائن کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کو بھی انجام دیتے رہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ جس طرح بطور ایک پی آئی اے آفیسر کامیاب رہے اسی طرح پوری زندگی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

 اس موقعہ پر شیخ محمد ارشد کا کہنا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرتی ہے سروس کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے دوستی اور باہمی بھائی چارے جیسے رشتے استوار ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ قومی ائیر لائن سے سفر کے لیے لوگوں کو راغب کیا اور کمیونٹی نے بھی بھرپور ساتھ نبھایا۔

 شیخ محمد ارشد کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ وہ پاکستانی ورکرز کو بہتر انداز سے سہولیات سے آراستہ کریں اور کاروباری افراد کو بھی قومی ائیرلائن کے سفر پر راغب کریں جس میں وہ کامیاب رہے اور جو رشتے اور دوستیاں اس دوران قائم ہوئیں وہ ایسے ہی پروان چڑھتی رہیں گی اور مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک شاندار کمیونٹی کے درمیان اپنا کئیریر گزارا۔

 تقریب کی نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے سرانجام دئیے، مقررین میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن، وسیم ساجد ، محمد اصغر قریشی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں شیخ محمد ارشد کو چوہدری بشیر احمد کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading