قونصل جنرل دبئی قونصلیٹ  محمد حسین سے کشمیر ی  کمیونٹی کے وفد کی ملاقات  مختلف پہلوؤں  پر تفصیلی تبادلہ خیال 

دبئی  ( طاہر  منیر طاہر )  قونصلیٹ  جنرل آف  پاکستان دبئی کے قونصل جنرل  محمد حسین اور  ویزہ قونصلر نبیل سے دبئی میں مقیم کشمیر کمیونٹی  کے وفد  نے تفصیلی ملاقات کی-کشمیری کمیونٹی کے وفد میں راجہ امجد کبیر، صدر چنار ونگ ، آصف راٹھور ، ایاز کیانی ، سردار الما ،  ڈاکٹر شفاقت ، راجہ عبدالجبار  ، سردار شبیر  اور   فاروق بانیاں شامل تھے-

  ملاقات کے دوران   مختلف پہلوؤں  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-    قونصل جنرل نے اپنی کمیونٹی  کے  ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا –  
قونصل جنرل نے کہا کہ   اوورسیز  میں ہم سب کی پہچان پاکستانی   شہری  کی حشیت سے  ہوتی ہے، لہٰذا اپنے ملک  کے نام پر کوئی حرف نہ  آنے دیں یواے ای ھمارا دوسرا گھر ہے، یہاں کے قانون کا احترام کریں – ملاقات کے بعد کشمیری کمیونٹی کے ارکان نے کہا کہ قونصل جنرل نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی  جس  پر ھم ان کے شکرگزار ہیں-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading