رانا محسن جمیل کو مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا

دبئی  (طاہر منیر طاہر ) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رانا محسن جمیل آف فیصل آباد کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے  مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا-

بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے رانا محسن جمیل کو نوٹیفکیشن  پیش کیا- تفصیلات کے مطابق رانا محسن جمیل ایک عرصہ  تک  مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رہے ہیں –

ایک سال قبل  وہ سویڈن سے بسلسلہ روزگار  پرتگال شفٹ ہوئے  ہیں- سویڈن میں ن لیگ  کے لیے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading