Headlines

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے میاں منیر ہانس کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پی وائی او، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر احتشام جاوید کولی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کا کہنا تھا کہ نوجوان طبقہ ملکی اثاثہ ہیں اور بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیڈر ہیں جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سمیت ان کے تابناک مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔

 تقریب سے پی وائے او کے صدر برائے مڈل ایسٹ اور گلف ریجن احتشام جاوید کولی، صدر سعودی عرب اعجاز رحیم اور دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور پارلیمانی سیاست اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ عوامی امنگوں کو بہتر انداز میں پورا کیا جاسکے۔

 تقریب سے پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی، جنرل سیکرٹری رانا عدیل، پی وائی او کے سینئر رہنما وسیم ساجد، قریب اللہ خان، پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کلچرل ونگ کے صدر قاضی اسحاق میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سنیئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر اور صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور میاں منیر ہانس کو ریاض آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی سیاسی بصیرت کو سراہا اور پی وائی او کے پرعزم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں اور انہیں ملکی سیاست میں سنجیدہ اور مثبت رویہ اپناتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

تقریب میں صحافتی تنظیم پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاء اللہ محسن اور ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کے صدر وقار نسیم وامق نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے میاں منیر ہانس کی ریاض آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ان کے ورکرز میں ایک نیا ولولہ پیدا ہوا جو یقینا” پارٹی کے لئے موئثر ثابت ہوگا۔اس موقع پر مزید نوجوانوں نے پییپلز یوتھ آرگنائزیشن میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ میاں منیر ہانس، احتشام جاوید کولی اور شرکائے تقریب نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ آخر میں میاں منیر ہانس اور شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading