سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبپاکستانیوں کی بھرپور شرکت کیک کا ٹا گیا

جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستانی سعودی عرب کا ہراول دستہ ہیں اور اسکو اپنا وطن سمجھتے ہیں اسکے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چودھری نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے انٹرٹینمنٹ کمیونٹی کی منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز دونوں ملکوں کو قریب تر لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں  ، سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی العھد امیر محمد بن سلمان کی قیادت میں ترقی کی نئی منال طے کر رہا ہے  ۔ مہمان خصوصی قونصل ویلفئیر شیراز علی خان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا ہے جس پر پاکستان کو فخر ہے انہوں نے کمیونٹی سے کہاکہ وہ اپنے عمل اور کردار سے اسکی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے دوسرے مہمان خصوصی شیخ احمد الزھرانی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی یوم الوطنی بھر پور انداز میں منا رہی ہے اسکی وجہ ہے کہ دونوں ممالک ہر لحاظ سے قریب ترین تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور حصہ لیا ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔  اعزازی مہمان شفقت چودھری نے کہا کہ دنیا کے 194 ممالک میں سعودی عرب کا پہلا مقام ہے ۔ نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے انجم وڑائچ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم یہاں سعودی قومی دن منانے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں اور سعودی قیادت پر فخر کرتے ہیں جو دنیا بھر میں بھی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اقبال، سجاد خان، ریاض گھمن نے سعودی قیادت کو یوم الوطنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مملکت اپنی شاندار روایات کے ساتھ اقوام عالم میں ایک بلند مقام رکھتا ہے۔ تقریب میں کمیونٹی ارکان اور صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں سب نے ملکر پاک سعودی دوستی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قومی دن کے حوالے سے کیک کاٹا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading