دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے پارٹی کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی عہدید اران اور ممبران نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پیپلز بزنس فورم کے سید تسلیم عباس جبکہ سٹیج سیکرٹری ملک محمد اسلم تھے- تقریب میں نجمہ جیلانی ، قیصر آفریدی ، فرہاد کاظمی ، عائشہ منیر ، ملیحہ منیر ،ارشد بٹ ، سید غضنفر نقوی ، رضوان عبداللہ ، فرخ سیدین ، عطا اللہ ، حسیب منیر اور سمیع اللہ اخوند خیل شامل تھے ۔ اس موقع پر منیر ہانس اور انکی اہلیہ کوعمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی- مقررین نے پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں پارٹی کی بھرپور خدمت کی اور یہی وجہ ہے آج پیپلز پارٹی پورے گلف ریجن میں ایک مضبوط اور منظم پارٹی ہے- پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ کے صدرنے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کے درمیان اتحاد اور نظم وضبط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم سب ملکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے ۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز