پاکستان سوشل سنٹر کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد

دبئی  ( طاہر منیر طاہر )  پاکستان سوشل سنٹر کے زیراہتمام  میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔میزبان  محمد اکرم شہزاد نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، پروگرام کا آغاز قاری محمد نعیم نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ  نظامت کے فرائض شفقت علی قادری نے انجام دیئے۔ تقریب میں صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چوہدری، بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سوشل سنٹر شارجہ، عمران رفیق، عمران اسلم  اور  فراز صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔

ثناء خانوں نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور سماں باندھ  دیا- معروف ثنا خواں محمد عظیم رفاعی، محمد علی مصطفائی، حافظ مبشر، عطا خان، حمد منصور، فاروق چشتی، منیر اقبال، قیس چشتی، محمد آصف،محمد اصغر قادری ،سید زاہد حسین، سرفراز مغل، عرفان حق، سجاد سلطانی، طیب قادری،  خاں ذیشان گوہر، قاری محمد علی، محمد علی قادری، مبشر احمد قادری، اعجاز احمد قادری، قاری محمد عباس سرمد نے شرکت کی۔

اللہ رکھا مغل اور دیگر نعت خوانوں نےحضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھا اور مقررین نے سیرت نبوی کے موضوع پر تقاریر کیں۔ میلاد مصطفیٰ کے منتظم خالد حسین چوہدری، عمران رفیق،  فراز احمد صدیقی اور محمد اکرم شہزاد  نے تمام مہمانوں کو تحائف پیش کیے اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ شارجہ سینٹر میں منعقد ہونے والی میلاد مصطفیٰ کی تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی- تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading