دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں تعینات سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اپنا عرصہ ملازمت پورا کرنے کے بعد پاکستان واپس جا رہے ہیں جہاں انہیں نئی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی- سفیر پاکستان کے جانے سے پہلے امارات میں مقیم پاکستانی ان کے اعزاز میں الود ا عی دعوتوں کا اہتمام کر رہے ہیں-اس سلسلہ میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور ان کی ٹیم نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں فیئر ویل ڈنر کا اہتمام شارجہ سنٹر میں کیا- تقریب میں قونصل جنرل حسین محمد، قونصلیٹ کے دیگر افسران عمران شاہد محمد صالح ، جنید مرتضی ، فواد احمد خان اور علی زیب خان نے شرکت کی- الود ا عی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اشفاق احمد، عرفان اقبال طور، چودھری عامر بشیر انجم، فرزانہ کوثر، حاجی محمد یٰسین، چودھری عبدالحمید ، یاسر امتیاز، محمد ثقلین، سردار جاوید یعقوب، محمد نبیل ، ایس ایم طاہر، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے ڈائریکٹر عمران رفیق، عمران اسلم، فراز احمد صدیقی، کرنل انجم، سردار جاوید یعقوب ، ڈاکٹر قیصرہ ، ثمینہ ناصر، ملک محمد اسلم ، عارف عامر منہاس ، صائمہ نقوی ، راجہ محمد سرفراز ، زبیده خانم ، یاسمین کنول،عمر بلوچ، محمد نبيل ، لاله غفور، نعیم رسول، محمد زبیر خان ، خلیل الرحمن بو نیری اور عبد المجید مغل نے شرکت کی۔ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی آمد پر شرکائے تقریب نے تالیوں کی گونج میں کھڑے ہوکر استقبال کیا-تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مفتی نور محمد نے حاصل کی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ زاہد علی نے بخوبی ادا کئے – اس موقع پر سہیل خاور ، ارشد رانا، عرفان افسر، شبیر مرچنٹ، طاہر منیر طاہر، ڈاکٹر نور الصباح ، فرزانہ منصور، زبیر خان،سید آصف زمان، عمران رفیق،ڈاکٹر رحمینہ ظفر، محمد غوث قادری، اسلم ملک، خالد ملک، عمر بلوچ اور چوہدری خالد حسین نے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کو شاندار الفاظ میں زبردست خراج تحسین پیش کیا- مقررین نے کہا کہ فیصل نیاز ترمذی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے قومی وقار کی سر بلندی اورکمیونٹی کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دئیے ۔یو اے ای میں بطور سفیر پاکستان مختصر دور میں کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں سے بھر پور رابطہ رکھا اور پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات حل کرنے میں پیش پیش رہے- فیصل نیاز ترمذی نے عوام سے قریبی رابطہ رکھا اور ہر ایک کے دکھ سکھ میں شریک ہوئے – وہ اپنی تمام تر مصروفیا ت کے باوجود ہر اس جگہ پہنچے جہاں انہیں مدعو کیا گیا- یہی وجہ ہے کہ انہیں "عوامی سفیر” کا خطاب دیا گیا- مقررین نے کہا کہ فیصل نیاز ترمذی نے بطور سفیر پاکستان اپنے حسن سلوک اور تعاون سے سب کو متاثر کیا ہے ان کے دروازے ہمیشہ پاکستانیوں کے لئے کھلے رہے – معاشی ڈپلومیسی میں نہ صرف آپ نے حد ف پورا کیا بلکہ چیلنج سمجھ کر ریکارڈ زر مبادلہ پاکستان
بھجوایا-انہوں نے شارجہ بزنس کونسل کے قیام میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کیا جس پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- اپنی جوابی تقریر میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذ ی نے کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانیوں نے جس طرح انہیں عزت اور اعزاز بخشا ہے میں ان کا شکر گزا ر ہوں- میں نے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران کو شش کی ہے کہ ہمارا مقصد اور صرف اور صرف پاکستان ہو نا چاہئے -دفتروں میں بیٹھ کر نہیں بلکہ متحرک رہ کر ہی اپناحد ف حاصل کیا جا سکتا ہے-میری بطور سفیر پاکستان کوشش رہی ہے کہ خواتین کو معاشرے میں اہم مقام دلایا جائے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے- میری کامیابیوں میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا ہے-پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ، بزنس کونسل دوبئی، ابوظہبی، شارجہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی پہچان ھیں یہ ادارے بھی پاکستان کا پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں- تقریب کے آخر میں چودھری خالد حسین نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کو پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی طرف سے مومینٹو پیش کیا جبکہ فرزانہ کوثر اور ڈاکٹر رحمینہ ظفر کی جانب تحائف اور گلدستے پیش کئے گئے- اس موقع پر سفیر پاکستان کو پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کا تعارفی دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے سوشل سینٹر کے عہدیداران کے ساتھ بیڈ منٹن بھی کھیلی-
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز