محمد اسلم گوندل کے لئے  تعزیتی ریفرنس پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں کی شرکت

دبئی  (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں PJF کے سیکرٹری انفارمیشن اعجاز احمد گوندل کے تایاابو  اور محمد راحیل اسلم گوندل کے والد محمد اسلم گوندل کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا-

تعزیتی تقریب میں خالد حسین چوہدری، حاجی یاسین، سہیل خاور، محمد غوث قادری، عرفان اقبال طور ، طاہر منیر طاہر، اشفاق احمد، حافظ زاہد علی، انصر اکرم، کاشان تمثیل، ارباب جہانگیر، مستنصر علی، حسین علی گوندل، طیب گوندل، محمد شعبان، حمزہ، عمران، آفتاب، جاوید اقبال، ریحان عابد، امجد قاسمی، سمیع  اللہ، امجد قاسمی، خالد محمود گوندل، ارشد  رانا، رضا عابدی ، اکرم شہزاد اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی- تعزیت کی غرض سے آئے شرکائے تقریب نے پاکستان جرنلسٹس فورم دبئی کے   سیکرٹری انفارمیشن اعجاز احمد گوندل کے تایا ابو کے سانحہ ارتحال پر ان سے اظہا ر تعزیت کیا-

اس موقع پر مرحوم  محمد اسلم گوندل کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی جبکہ حافظ زاہد علی اور اکرم شہزاد نے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے  دعائے صبر جمیل کی-اعجاز احمد گوندل نے  تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں کا   شکریہ ادا کیا-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading