Headlines

سپین کے شہر ویلنسیا میں ٹریفک حادثہ , تین پاکستانی زندگی کی بازی ہار گئے

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل ) گزشتہ دنوں اسپین کے شہر والنسیا کے شہر Benifairó de les Valls میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔ چار پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے اور وہ مقامی ہسپتال میں طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد ارسلان اور فرحان اللہ ،منڈی بہاولدین  اور ارشاد احمد  وزیر آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ قونصلر وحید الرحمان سانحہ کے مقام پر موجود ہیں تاکہ متاثرین اور لواحقین کی ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بارسلونا میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ آخری رسومات کے انتظامات کے لیے اہل خانہ اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں بشمول دستاویزات کی تیز رفتار کارروائی۔ سفیر ظہور احمد اور قونصل جنرل مراد وزیر نے پاکستانیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے سفارت خانے کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسپین کے زرعی شہر ویلنسیا کے علاقہ بینیفاریو دی لاس بائیس میں ٹرک بریک فیل ہونے کے بعد بے قابو ہو کر کھیتوں میں کھڑی دو وینوں سے ٹکرا گیا جس سے چار افراد زخمی اور تین موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں.

Leave a Reply